مجموعہ صلوات الرسول کے درس کی نشست کا انعقاد
عارف ربانی، عالم علم لدنی غوث زماں حضرت خواجہ محمد عبد الرحمن چھوہروی قدس الله سرہ العزیز کی تصنیف لطیف محیر العقول الفحول فی بیان اوصاف عقل العقول المسمی بہ مجموعہ صلوات الرسول کی 219ویں ماہانہ نشست یکم دسمبر 2024 بروز اتوار صبح نو بجے دربار عالیہ قادریہ بھیرہ شریف ہری پور میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس نشست میں ممتاز اقبال شناس اور محقق ڈاکٹر طاہر حمید تنولی مجموعہ صلوات الرسول کے حقائق و معارف پر گفتگو کریں گے۔ اس نشست میں اہل علم، علمائے دین، پروفیسرز، وکلاء اور عمائدین شہر کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ مجموعہ صلوات الرسول کے و معارف پر دروس کے اس سلسلے کا مقصد حقیقی تصوف کا احیاء اور حضرت خواجہ محمد عبد الرحمن چھوہروی قدس الله سرہ العزیز کی تعلیمات کا فروغ ہے تاکہ معاشرے میں اعلی اخلاقی اقدارکا قیام و استحکام اور حقیقی روحانیت کے شعور کو فروغ دیا جا سکے۔ اس نشست کی صدارت صاحبزادہ محمد زاہد کریم دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین دربار عالیہ بھیرہ شریف فرمائیں گے۔
برائے رابطہ:
صاحبزادہ محمد طاہر القادری ، صاحبزادہ محمد عبد الرحمن
0333-5079012, 0313-9837335